حافظ آباد کے علاقے مانگٹ اونچا میں مسلح ملزمان نے بربریت کی انتہا کرتے ہوئے خاوند کے سامنے خاتون کو اجتماعی زیادی کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں ۔
پولیس کے مطابق زیادتی کا افسوسناک واقعہ 25 اپریل کو پیش آیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے چار نامزد اور چار نامعلوم ملزمان کے خلاف خاوند کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ملزمان میں اکرام، لائیق ، چاند اور خاور کو نامزد کیا گیاہے ۔
مدعی مقدمہ کے مطابق میں اپنی بیوی کےساتھ نوشہرہ ورکاں سےحافظ آباد آرہا تھاکہ مانگٹ اُونچا کے قریب ملزمان گن پوائنٹ پر ہمیں کھیتوں میں لے گئے، ملزمان نے گن پوائنٹ پر میری بیوی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے زیورات، موبائل فون اور نقدی بھی لوٹ لی ۔ ملزمان اجتماعی زیادتی کے واقعے کی ویڈیو بھی بناتے رہے ۔






















