تنخواہ دار طبقے نے ٹیکس دینے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں ملازمت پیشہ پاکستانیوں نے چار سو ننانوے ارب روپے ٹیکس ادا کیا۔
رواں مالی سال کے دوران مختلف شعبوں سے ٹیکس وصولی کی تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں، تنخواہ دار طبقے نے حکومت کو سب سے زیادہ ٹیکس دیا ، ذرائع کے مطابق نوکری پیشہ افراد نے گیارہ مہینوں میں چار سو ننانوے ارب روپے ٹیکس جمع کرایا ۔ تنخواہ دار طبقے سے وصول کردہ ٹیکس باقی تمام شعبوں سے زیادہ ہے۔
گیارہ ماہ میں برآمدات کے شعبے سے چھیانوے ارب چھتیس کروڑ روپے ۔ جائیدادوں کی فروخت سے ایک سو دس ارب اٹھارہ کروڑ اور جائیدادوں کی خریداری سے ایک سو نو ارب اڑسٹھ کروڑ روپے روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تھوک کے کاروبار سے بائیس ارب چھتیس کروڑ روپے جبکہ پرچون کے کاروبار سے تینتیس ارب تیس کروڑ روپے ٹیکس اکھٹا ہوا۔





















