بہاولپور کی علاقی کرنا بستی میں ستر سال کی بزرگ خاتون بھوک سے جاں بحق ہوگئی، اہل علاقہ کے بلانے پر ریسکیوگھر پہنچی توایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری کو تشویش ناک حالت میں فوری بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو کے مطابق دونوں بزرگ بہنیں عرصہ دراز سے گھر میں اکیلی رہ رہی تھیں جن میں مرنے والی خاتون کی عمر ستر سال جبکہ بیہوش خاتون کی عمر ساٹھ سال ہے۔ ریسکیو ٹیموں کے گھر میں داخل ہوتے ہیں خاتون کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور فوری طور پر کھانا فراہم کیا گیا جس کے بعد دونوں کو بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اہل علاقہ کے مطابق خواتین کے ساتھ گھر میں کوئی وارث نہیں تھا۔






















