کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل پردستی بم سے حملہ کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا،ریسکیو ٹیم نے زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا،پولیس نےعلاقےکو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نےکہا کوئٹہ میں پولیس پردستی بم حملہ قابل مذمت ہے،امن کےدشمن بلوچستان کاماحول خراب کرنا چاہتےہیں،حملے میں ملوث عناصر کو قانون کےکٹہرے میں لایا جائے گا،واقعےکی تحقیقات کی جارہی ہیں،ہرپہلو سےجائزہ لیاجارہاہے۔






















