صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ پی پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے ٹھوس شواہد کے ساتھ الیکشن کمیشن میں شکایت درج کریں۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن تمام شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی شکایت کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے انتظامیہ کی جانب سے مختلف پولنگ اسٹیشنز بند کرنے کی خبروں کو "سراسر جھوٹ" قرار دیا اور کہا کہ پی پی 52 سیالکوٹ کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ پرامن طریقے سے جاری رہی۔






















