احمد پور شرقیہ کے قریب پاکستان ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث ٹرین آپریشن متاثر ہوگیا، متعدد ٹرینوں کو راستے میں روک دیا گیا۔ ریلوے حکام کہتے ہیں کہ پاکستان ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتریں، ٹریک کو جلد بحال کردیں گے۔
رپورٹ کے مطابق احمد پورشرقیہ کے قریب پاکستان ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث ٹرین آپریشن متاثر ہوگیا، متعدد ٹرینوں کو راستے میں روک دیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی سے راولپنڈی جانیوالی پاکستان ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتریں، اے سی اسٹینڈرڈ اور ڈائنگ کار کی بوگیاں پٹری سے اتریں، ڈائنگ کار بوگی ویل الگ ہونے کے باعث کچے میں گرگئی۔
ریلوے حکام کے مطابق ملتان سے ریلیف ٹرین روانہ کردی گئی ہے، بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث اپ اینڈ ڈاون ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہوگیا، تیزگام ایکسپریس کو لیاقت پور اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے، ملتان جانیوالی بہاء الدین زکریا ایکسپریس کو رحیم یارخان اسٹیشن پر روک دیا گیا جبکہ ملت اور کراچی ایکسپریس کو رحیم یار خان اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ سیالکوٹ جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس کو احمد پور اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے، ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے جلد ٹرین آپریشن معمول پر آجائے گا۔



















