مردان میں ٹاؤن میونسپل کمیٹی کی سولر اسکیم میں مبینہ بے ضابطگیوں پر رہنماء پی ٹی آئی عاطف خان نے اسپیکر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو خط لکھ دیا۔ الزام لگایا گیا کہ ٹھیکیداروں کو پیشگی ادائیگیاں کیں، مگر عملی طور پر کام نہ ہونے کے برابر ہے۔
پی ٹی آئی کی حکومت میں ایک اور مالی بے ضابطگی سامنے آگئی، مردان ٹاؤن میونسپل کمیٹی کی سولر اسکیم میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، پی ٹی آئی رہنماء عاطف خان کا اسپیکر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو خط لکھ دیا۔
انہوں نے خط میں کہا ہے کہ مساجد کی سولر اسکیمز میں بے ضابطگیاں ہوئیں، ٹھیکیداروں کو پیشگی ادائیگیاں کیں، مگر عملی طور پر کام نہ ہونے کے برابر ہے، ناقص اور غیرمعیاری کام عوامی اعتماد کی خلاف ورزی ہے۔
عاطف خان کا خط میں مزید کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری کو متعدد خطوط کے باوجود کارروائی نہیں ہوئی، معاملے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، اسکیموں کا مکمل مالی آڈٹ، فیزیکل کام اور معیار کی جانچ پڑتال کی جائے۔




















