امریکی عدالت نے ٹیرف معاملے پر ٹرمپ کو بڑا ریلیف دیدیا۔ کہا کہ امریکی صدر ٹیرف عائد کرنے میں بااختیار ہیں، کانگریس کی منظوری کے پابند نہیں۔
امریکا کی فیڈرل اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا ریلیف دے دیا۔ گزشتہ روز کورٹ آف انٹرنیشنل ٹریڈ نے صدر ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کو کانگریس کی منظوری سے مشروط کردیا تھا، جس کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ نے اپیل کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
امریکی فیڈرل اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیرف عائد کرنے میں بااختیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس کی منظوری کے پابند نہیں۔
سوشل میڈیا پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ سی آئی ٹی کے جج امریکا کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سپریم کورٹ کو قومی مفاد میں مداخلت کرنی چاہئے۔






















