نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےکہا خطے میں انتخابی سیاست کے حصول کیلئے عالمی امن کوداؤپر لگایا جارہاہے،بھارت کیجانب سےانسانی حقوق کی خلاف ورزی خطرناک مثال قائم کررہی ہیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا ہانگ کانگ میں تقریب سےخطاب میں کہا آج کی تاریخی تقریب میں شرکت کیلئےباعث فخر ہے،تاریخی تقریب کےانعقاد پر چین کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتاہوں،آج کےمعاہدےپردستخط عالمی ثالثی اور سفارتکاری کےنئےدور کا آغاز ہے،آج کامعاہدےعالمی تنازعات کےحل کیلئے نئےدروازےکھولےگا۔
انہوں نے مزید کہا پاکستان نے عالمی تنازعات کیلئے بین الاقوامی ثالثی مرکز بنایا، اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل سے ہی قیام امن اور عالمی ترقی ممکن ہے،قیام امن کیلئےسلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین پر عمل ضروری ہے، موجودہ حالات میں سفارتکاری، ثالثی، مذاکرات اورعالمی تعاون ناگزیر ہے،آج ہماری یہاں موجودگی عالمی امن کیلئے ہمارے عزم کی عکاس ہے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج سے پہلے آنے والی نسلوں کو جنگ سے بچانےکی اتنی ضرورت نہیں تھی،مقبوضہ کشمیر اورمقبوضہ فلسطین میں غاصب قوتیں قابض ہیں،مقبوضہ فلسطین کی آزادی تک امن کے خواب کا حصول ممکن نہیں، یہ عالمی تنازعات خطے اور عالمی امن واستحکام کیلئےخطرہ ہیں۔






















