امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے اپنے بیان میں کہا امریکامیں10لاکھ پاکستانی کمیونٹی پاک امریکا تعلقات کی سب سےپائیدارکڑی ہے۔
امریکامیں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی پالیسی سازوں،سفارتکاروں اوربزنس کمیونٹی سےخطاب میں امریکی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں موجودمعاشی مواقعوں سےفائدہ اٹھانےکی دعوت دی،کہا آئی ٹی شعبے میں تعاون کافروغ دونوں ملکوں کیلئے انتہائی سودمندہے،آئی ٹی میں پاکستان امریکاکی نسبت70فیصدکم خرچ اور معیاری خدمات فراہم کر رہا ہے۔
مزید کہا پاک امریکاتجارتی خسارہ بہت کم ہےجسےباآسانی پوراکیاجاسکتاہے،پاکستان امریکی کاٹن کاسب سے بڑا درآمد کنندہ ملک ہے،پاکستان امریکاسےسویابین درآمدکررہاہے،علاقائی مرکزکےطورپربھی کام کرسکتاہے، 80سے زائد امریکی کمپنیوں کے کاروبار پاکستان کےمنافع بخش منڈی ہونےکی بڑی مثال ہے،کاروباری طبقےکوموافق ماحول اور مطلوبہ سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
رضوان سعید نےمزیدکہا بھارت نےاشتعال انگیزی ایسے وقت کی جب پاکستانی معاشی ترقی کررہاتھا، بھارتی جارحیت کا موثرجواب دینےپربحیثیت قوم فخرہے، تاہم ہماری اولین ترجیح امن ہےجومعیشت کی ترقی کی راہ ہموارکریگا،پاک بھارت جنگ بندی کےحوالےسےامریکی قیادت نے کلیدی کرداراداکیا۔






















