وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ڈی جی این ایل سی میجر جنرل فرخ شہزاد راؤ نے ملاقات کی ۔ نیشنل لاجسٹک سیل اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مشترکہ اجلاس میں ادارہ جاتی بہتری اور علاقائی تجارت کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔عبدالعلیم خان نے تجارت کے فروغ میں این ایل سی کے کردار کی تعریف کی۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ڈی جی این ایل سی میجر جنرل فرخ شہزاد راؤ کی ملاقات کے موقع پر این ایل سی اور این ایچ اے کے مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
عبدالعلیم خان نے این ایل سی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی ترقی ادارہ جاتی بہتری اور حکمت عملی سے مشروط ہے۔انہوں نے کہا کہ تجارت کے فروغ اور راہداری روابط کلیدی کردار رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کے لیے مختصر ترین راہداری فراہم کرتا ہے۔
روس اور وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ این ایل سی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے درمیان مشترکہ فورم کی تشکیل پر بھی زور دیا۔






















