فیس بک (Facebook )کی مالک کمپنی میٹا (Meta )کے سربراہ مارک زکربرگ (mark zuckerberg)مارشل آرٹس کی تربیت کے دوران زخمی ہوگئے، انہیں گُٹھنے پر شدید چوٹ آئی۔
رپورٹ کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو گٹھنے میں چوٹ لگنے کے بعد سرجری کرانی پڑ گئی۔س
مارک زکربرگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسپتال سے اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے کامیاب سرجری کے حوالے سے آگاہ کیا۔
تصویر میں مارک زکربرگ کو اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کی ٹانگ پر پٹی بندھی ہوئی نظر آرہی ہے۔
مارک زکربرگ نے پوسٹ میں لکھا کہ وہ آئندہ سال مارشل آرٹس کے مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے ٹریننگ کررہے تھے، اس دوران ان کے گٹھنے پر چوٹ آئی، جس کے بعد سرجری کروانا پڑی۔
مارک زکربرگ نے کہا کہ مقابلہ آئندہ سال کے آغاز میں ہونا ہے، جس میں اب حصہ نہیں لے سکوں گا، لیکن صحتیاب ہونے کے بعد دوبارہ کھیلنا چاہوں گا۔
View this post on Instagram
میٹا کے سربراہ نے انسٹاگرام پوسٹ پر صارفین کی جانب سے ملنے والے پیار اور سپورٹ پر شکریہ ادا کیا۔
مارک زکربرگ برازیلین جیو جٹسو مارشل آرٹس کی ٹریننگ بھی حاصل کرچکے ہیں اور اس میں ایک مقابلہ بھی جیتا ہے۔ رواں سال جولائی میں انہوں نے بلیو بلیٹس بھی حاصل کیا تھا۔