پاکستان اور بنگلہ دیش کی سیریز کے دوران بھی ڈی آر ایس نہیں ہوگا، ہاک آئی کمپنی نے پاکستان سے آنے سے انکار کردیا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بنگلہ دیش سیریز کے دوران ڈی آر ایس کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی، ہاک آئی کمپنی نے پاکستان آنے سے انکار کردیا، اس حوالے سے آئی سی سی کو آگاہ کردیا گیا۔
ہاک آئی کمپنی کرکٹ میچز کے دوران ڈی آر ایس کی سہولت اور ٹیکنالوجی مہیا کرتی ہے۔
ہاک آئی کمپنی نے پاکستان اور بنگلہ دیش سیریز میں بھی ڈی آر ایس ٹیکنالوجی دینے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش سیریز میں ریویو نہیں ہوگا، امپائرز کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل 10 کے اختتامی میچز میں بھی ڈی آر ایس دستیاب نہیں تھا۔





















