وزیراعلیٰ پنجاب نےصوبے میں چکن کےنرخ بڑھنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو چکن کی پرائس کنٹرول کرنےکیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔
وزیراعلی مریم نواز نےخصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےعید الاضحی سےقبل ٹماٹر، پیاز، ادرک، لہسن، مرچ اورلیموں کےنرخ پرنظر رکھنےکی ہدایت کی،ان کا کہنا تھاعید الاضحی سےقبل ضروری سبزیوں کے نرخ بڑھنا قابل برداشت نہیں،ذخیرہ اندوزی کرکےسبزیوں کے نرخ بڑھانےکی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی، حکومتی اداروں کی موجودگی کےباوجود چکن کے نرخ بڑھنا قطعی ناقابل قبول ہے
وزیراعلیٰ نے سبزیوں کی ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات کم کرنے کیلئے پلان طلب کرلیا۔






















