پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ایکس‘‘ کی سروسز میں تعطل پر وضاحتی بیان جاری کر دیاہے ۔
پی ٹی اے کے مطابق ’’ایکس‘‘ کی سروسز کو عالمی سطح پر ہی تعطل کا سامنا ہے، پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں ایکس سروس تعطل کا شکار ہے، انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے ’’نیٹ بلاکس‘‘ نے بھی تصدیق کردی ہے ۔
پی ٹی اے کا کہناتھا کہ پاکستان کے انٹرنیٹ گیٹ ویز کو کسی بھی تکنیکی مسئلے کا سامنا نہیں ہے ، ملک میں دیگر تمام انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق کام کررہی ہیں، ایکس سروسز میں تعطل کا انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ یا فلٹرنگ سے تعلق نہیں ہے ۔






















