آئی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر سید رفاقت علی گیلانی نے معرکہ حق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عبدالعلیم خان کا لیہ آمد پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں ، یہ میرے لیئے خوشی کی بات ہے کہ انہوں نے مجھے جنوبی پنجاب کے صدر کی ذمہ داری دی اور اس کے بعد سب سے بڑی خوشی مجھے یہ ہے کہ جنوبی پنجاب میں انہوں نے سب سے پہلے مجھے اور لیہ کو تشریف لا کر عزت بخشی ۔
تفصیلات کے مطابق رفاقت علی گیلانی کا کہناتھا کہ آج کا معرکہ حق کنونشن استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے لیہ میں منعقد کیا گیا ، اس کا مقصد اپنی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنا تھا ، اپنی فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا، میں اپنی پاک فوج کو سیلیوٹ کرتاہوں ، تمام فورسز کو خراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں نے ہمارے دشمن کے بزدلانہ حملے کے جواب میں ڈٹ کر مقابلہ کیا اور منہ توڑ جواب دیا ۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عہدہ ملنے پر مبارک باد پیش کرتاہوں ، ہم یہ بھی توقع رکھتے ہیں اور یقین ہے کہ ان کی قیادت میں ہمارے ملک کی طرف سے کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ۔






















