آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان معرکہ حق کنونشن میں خصوصی شرکت کے بعد عشائیے میں شرکت کا شیڈول سامنے آگیا۔
استحکام پارٹی پاکستان (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان معرکہ حق کنونشن میں خصوصی خطاب کرنے کے بعد جنوبی پنجاب کے ضلع کوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں پہنچیں گے،جہاں ان کے اعزاز میں سابق ایم پی اے حلقہ پی پی 278 نیاز حسین گشکوری کے ڈیرے پر پرتکلف عشائیہ دیا جائے گا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عشائیے میں مقامی قیادت، معززینِ علاقہ، پارٹی کارکنان اور سوشل شخصیات کی بڑی تعداد کی شرکت کرے گی ، عشائیے کے بعد عبدالعلیم خان بذریعہ روڈ ملتان ایئرپورٹ روانہ ہوں گے۔
یہ دورہ استحکام پاکستان پارٹی کی جنوبی پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں میں اہم پیش رفت ہےعبدالعلیم خان کے دورہ کوٹ ادو سے مقامی سطح پر پارٹی کو مزید تقویت ملے گی ۔






















