لیہ میں استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے منعقد معرکہ حق کنونشن جشن میں تبدیل ہو گیا جس میں شہریوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی اور پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ۔
تفصیلات کے مطابق کنونشن میں شرکت کیلئے شہری قافلوں اور موٹر سائیکل ریلیوں کی شکل میں پہنچے جبکہ سواریوں پر پارٹی کے علاوہ قومی پرچم بھی سجا رکھے تھے ، اس دوران جب عبدالعلیم خان ملتان ایئر پورٹ پہنچے تو ان کا بھر پور استقبال کیا گیا جبکہ لیہ آمد پر کارکنان کی جانب سے پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں ۔
پورا لیہ’ پاک فوج زندہ باد ‘ کے نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آیا اور کنونشن میں بھر پور شرکت کر کے پاک فوج اور پارٹی سے محبت کا اظہار کیا ، اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر سید رفاقت گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا سن لے آئندہ کوئی حماقت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔






















