پاکستان کے پاس 70 دن کی درآمدات کے برابر زرمبادلہ جمع ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 ماہ کی بلند ترین سطح 16 ارب 65 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 10 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا جس کے بعد ریزرو ایک ارب 4 کروڑ ڈالر بڑھ کر 11 ارب 45 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔
ایک ہفتے میں بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 87 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5 ارب 20 کروڑ ڈالر پر آ گئے۔



















