وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےکہا ایک جماعت نے9مئی کو جوکچھ کیا،وہی سب کچھ دہشتگرد بھی کرتے ہیں،اس بار دشمن نے بھی وہی سب کچھ کرنےکی کوشش کی،9مئی والوں نےفوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا،بھارت کا نشانہ بھی پاکستان کی فوجی تنصیبات تھیں،9مئی کو فوجی تنصیبات کو آگ لگائی گئی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےسرگودھا میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئےکہاجن وردیوں کو ڈنڈے مارے گئے،انہیں وردیوں نے آج دشمن سے ہماری آزادی بچائی،جو کچھ 9مئی کو ہوااورجو کچھ بھارت نے 6اور 7مئی کو کیا،دونوں میں کوئی فرق نہیں۔
ہمارے طیاروں نےبھارت کے رافیل طیارے مارگرائے،ملک کی اصل سیسہ پلائی دیوار ملک کے بچے ہیں، کوئی ملک کو میلی آنکھ سے دیکھے گاتو نوجوانوں کا سامنا کرناپڑے گا۔
وزیراعلی نےکہا پنجاب میں جو پیسہ استعمال ہورہاہےوہ ماضی کی حکومت میں پنجاب میں موجود تھا،صوبےکے منصوبوں میں پنجاب کے دستیاب وسائل استعمال کر رہے ہیں،بچوں نے اپنےصوبے اور ملک کو سنبھال کر رکھنا ہےکہ اس میں کوئی سیاسی وائرس نہ آجائے۔
وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر اور ان کی پوری ٹیم کو اچھی کارکردگی پرمبارکباد دیتی ہوں،اگلے 6ماہ میں 110ارب روپے وزارت تعلیم کو دیئے ہیں،وزیرتعلیم پنجاب کو کہا کسی سرکاری اسکول میں کلاس رومز کی کمی نہ ہو۔
مزید کہا ابھی اسکالرشپس،لیپ ٹاپس، الیکٹرک بائیک آغاز ہے،اللہ نے موقع دیا تو اگلے 4سال میں عوام کو وسائل کی فراہمی میں کمی نہیں چھوڑیں گے،چاہتی ہوں دوسرے صوبوں میں بھی ترقی ہو،نوجوان اپنے ملک کیلئے بنیان مرصوص بنیں۔






















