کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے پہلے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 30رنز سے شکست دیتے ہوئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کوئٹہ کی جانب سے دیئے گئے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 179رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور 30رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں صاحبزادہ فرحان اور ایلیکس ہیلز نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن ایلیکس ہیلز صفر پر ہی پولین لوٹ گئے تاہم صاحبزادہ فرحان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 52 رنز بنائے ان کے علاوہ سلمان آغا 44 اور راسی وان ڈیر ڈوسن 35 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ کپتان شاداب صرف 16 سکور بنا کر پولین لوٹ گئے ۔
ا س سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹر زنے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر209رنز بنائے جس میں دنیش چندی مال 48 اور فن ایلن41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اویشکا فرنینڈو 32 فہیم اشرف 45رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بین ڈوارشوئس اور سلمان ارشاد2، 2 جبکہ عماد وسیم اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، حسن نواز، دنیش چندیمل (وکٹ کیپر)، اویشکا فرنینڈو، ریلی روسو، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد وسیم، عثمان طارق، ابرار احمد شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، ایلکس ہیلز، راسی وین ڈر ڈوسن، سلمان آغا، شاداب خان (کپتان)، جیمز نیشم، بین ڈورشوئس، عماد وسیم، غازی غوری (وکٹ کیپر)، سلمان ارشاد، نسیم شاہ شامل ہیں ۔
سعود شکیل نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔






















