راولپنڈی میں ایئرکنڈیشنر دھماکے سے پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ سالگرہ کی تقریب کے دوران پیش آیا۔
پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے منور کالونی میں سالگرہ کی تقریب کے دوران ایئر کنڈیشنر دھماکے سے پھٹ گیا، واقعے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں زخمیوں میں 2 بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔



















