پنجاب میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے،ہیٹ اسٹروک کے باعث سرکاری اسکولز کے دو طلبہ جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق ہارون آباد کےسرکاری اسکول میں آٹھویں کلاس کی طالبہ گرمی کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی،حکام کےمطابق طالبہ ملیحہ پہلے سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھی اور اسکا علاج جاری تھا۔
پی ڈی ایم اے نے درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا
دوسری جانب بھکر کے نواحی علاقےمنکیرہ میں آٹھویں کلاس کے طالب علم کو فٹ بال کھیلتے ہوئے ہارٹ اٹیک ہوا اور جانبر نہ ہوسکا۔
ہیٹ اسٹروک کے باعث پنجاب کے اسکولز میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے، 28مئی سے 14اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔





















