پی ڈی ایم اے نےدرجہ حرارت میں اضافےاور ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے،محکمہ اسکول ایجوکیشن،ہیلتھ،ٹرانسپورٹ،لوکل گورنمنٹ،ریسکیو الرٹ جاری کیاگیا،20مئی سے 24 مئی تک پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویوکےخدشات ہیں،آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کےمطابق 24مئی تک درجہ حرارت5سے7ڈگری سینٹی گریڈمعمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے،میدانی علاقوں میں بعض مقامات پرتیز ہوا اور آندھی کے امکانات ہیں۔






















