ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقےمیں خاتون سے مبینہ تعلقات کےالزام میں جرگے کے فیصلے پر نوجوان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کےلیے رسی سے باندھ کر گہرے پانی میں چھوڑ دیاگیا۔
تونسہ شریف کوہ سلیمان میں بی ایم پی کے تھانہ زین کی حدود میں ناجائز تعلقات کے الزام میں پنچایت کے حکم پر نوجوان کو بےگناہی ثابت کرنے کے لیے رسی سے باندھ کر گہرے پانی میں ڈالا گیا،جرگے کےفیصلے کےبعد شہری پانی میں مقرروقت تک رہنے کےبعد زندہ نکل آیا۔
قبائلی رسم کےمطابق متاثرہ شخص کو دوسرےشخص کے 22 قدم چلنےتک پانی میں رہنا ہوتا ہے اورپانی میں رہنے کے دوران اپنا سر پانی کے اندر ہی رکھنا ہوتا ہے۔
فوٹیج منظرعام پر آنے کے بعد بارڈر ملٹری پولیس کے تھانہ زین میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی،تاحال کوئی گرفتاری عمل نہیں لائی گئی۔
نوجوان نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔






















