پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری میچ میں ایک مرتبہ پھر بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیاہے لیکن پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ اگر بارش نہیں رکتی تو پاکستان ہی فاتح قرار پائے گا ۔
پاکستان 25.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنا چکا ہے جبکہ بارش کے باعث میچ 41 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا یعنی اس وقت پاکستان کو 93 گیندوں پر 142 رنز درکارہیں لیکن ایک مرتبہ پھر بارش نے ڈیرے ڈال لیئے ہیں ، دک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان مقررہ حد سے 21 رنز آگے یعنی اگر بارش نہیں رکتی تو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان ہی فاتح قرار پائے گا ۔قومی ٹیم کے بلے باز بابراعظم 66 اور فخر زمان 126 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 402 رنز کا ہدف دیا ہے ۔لیکن بارش کے باعث ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت میچ کو 41 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔