اسرائیلی فوج نے شمالی اورجنوبی غزہ میں بڑے پیمانے پرزمینی کارروائی کا آغاز کردیا۔
غزہ پرمکمل قبضےکیلئے اسرائیلی جارحیت میں اضافہ ہوگیا،اسرائیلی فوج نے شمالی اورجنوبی غزہ میں بڑے پیمانے پرزمینی کارروائی کا آغاز کردیا ہے،کئی علاقوں کے انخلا کے احکامات جاری کردیئے۔
صہیونی فورسزکی جانب سےجنوبی اور وسطی علاقوں پربھی وحشیانہ حملےمزید 144 فلسطینی شہید ہوگئے،شہدا میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر اور شہید حماس سربراہ یحییٰ السنوار کے بھائی محمد السنوار اورچار صحافی بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی محاصرے کے باعث شمالی غزہ میں انڈونیشین اسپتال سمیت تمام سرکاری اسپتال غیرفعال ہو چکےہیں،غزہ میں غذائی بحران پرامریکا نےتشویش کا اظہار کیا ہے،جس کے بعد اسرائیل غزہ میں قحط کی صورتحال سے بچنے کے لیے بنیادی خوراک کی فراہمی کیلئےرضا مند ہوگیا۔





















