آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ کے ایک میچ میں سب سے زیادہ چوکے مارنے کا ریکارڈ بنا دیا ہے ۔
آج کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستانی بولرز کے خلاف 46 چوکے لگائے، میچ میں شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، محمد وسیم اور حارث روف نے دس دس اوورز کرائے جبکہ افتخار احمد نے آٹھ اور آغا سلمان نے دو اوورز کروائے
شاہین شاہ آفریدی کو 11، حسن علی کو 10، افتخار احمد کو 8، حارث روف کو 11 ، محمد وسیم کو 4 اور سلمان علی آغا کو 2 چوکے پڑے،
واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف اس ہی ایونٹ مین 45 چوکے لگائے تھے۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 402 رنز کا ہدف دیاہے ، پاکستان ٹیم نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کیلئے نہ صرف یہ میچ جیتنا ہے بلکہ اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر کرنے کیلئے 35.3 اوورز میں یہ ٹارگٹ پورا کرنا ہے ۔