پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کے ڈیوڈ وارنر اور میکڈرمٹ نےدوبارہ پاکستان آنے کی حامی بھر لی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کا 17 مئی سےدوبارہ انعقاد ہونے جارہا ہے، پی ایس ایل فرنچائزز مینجمنٹ غیرملکی کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں،جیمزونس ،محمد نبی کا پاکستان آنے کا فیصلہ این او سی اور ویزہ سے مشروط ہے،کین ولیم سن اور ٹم سائفرٹ کا دوبارہ پاکستان آنا مشکل ہے۔
کوئٹہ گلیڈیٹرزکا صرف ایک غیر ملکی کرکٹر دوبارہ پاکستان آئےگا،کشال مینڈس کوئٹہ گلیڈیٹرز کو دوبارہ جوائن کرے گا،فن ایلن،مارک چیپمین،رائلی رووسو اور کائلی جیمیسن پاکستان نہیں آئیں گے، پشاور زلمی کے لوک ووڈ،ٹام کوہلر کیڈمور کی آمد متوقع ہے،لوکل کھلاڑی کل اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں رپورٹ کرینگے،ریپلیسمنٹ ڈرافٹ بھی جلد ہوگا۔
خیال رہے کہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پی ایس ایل کے بقیہ میچز کو روک دیا گیا تھا،تاہم دونوں ممالک میں جنگ بندی کے بعد اب پی ایس ایل کا دوبارہ انعقاد ہونے جارہا ہے۔جس کا اعلان گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی نے کیا تھا۔






















