انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مردوں میں مہدی حسن اور خواتین میں کیتھرین برائس کو پلیئرز آف دی منتھ قرار دیدیا۔
آئی سی سی نے اپریل کیلئے مرد و خواتین کرکٹرز کا اعلان کردیا، دونوں کیٹیگریز میں 3، 3 کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا تھا۔
آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے مہدی حسن کو مینز پلئیر آف دی منتھ قرار دیا ہے، مہدی حسن کو اپریل کے مہینے کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا۔
مردوں میں زمبابوے کے بلیسنگ موزارابانی اور نیوزی لینڈ کے بین سیئرز کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔
آئی سی سی خواتین پلیئرز آف دی منتھ کیلئے اسکاٹ لینڈ کے کیتھرین برائس کو چنا گیا ہے، ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز اور پاکستان کی فاظمہ ثناء کو بھی اپریل کی پلیئرز آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔





















