خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی کو پہلے ہی پیغام مل گیا ہے،اب اس کو مزید کیا پیغام دیں گے، پاکستانی افواج بہت بہادری سے بھارت کیخلاف لڑی ہیں۔
خواجہ آصف کا کہناتھا کہ ہماری افواج نےدو سےتین گھنٹے کے اندر ہندوستان کے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں، ہماری افواج کا ساری دنیا میں ڈنکا بج رہا ہے، ہماری افواج نےساری دنیا میں لوہا منوایا ہے، اللہ ہمارے ملک و قوم اور افواج کو ہمیشہ اسی طرح مضبوط کرے، اللہ تعالیٰ نے ہمارا سر بلند کرنا تھا، وہ اللہ نے مہربانی کر دی ہے، قوم کا سر بھی فخر سے بلند ہو گیا ہے۔






















