صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کیخلاف پاک فوج کی کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف زرداری سے اہم ملاقات کی، جس میں بھارتی جارحیت اور پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تفصیالت سے آگاہ کیا۔
صدر اور وزیراعظم نے مکار دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر اطمینان کا اظہار کیا اور بھارت کے خلاف جوابی کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ صدر اور وزیراعظم نے پاک افواج کی کارکردگی کو سراہا۔
صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بہادر جوانوں کا حوصلہ چٹان سے بھی بلند ہے۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے صدر مملکت آصف زرداری کو بیرونی ممالک کے اہم رہنماؤں سے ہونے والے رابطوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔






















