ذرائع پاک بحریہ کے مطابق سمندری حدود میں معمول کا گشت جاری ہے اور نیوی ہر قسم کے ممکنہ مس ایڈونچر کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل تیار ہے۔
برطانوی اخبار کے دعوے کے بعد سیکیورٹی ادارے الرٹ ہو گئے ہیں کہ بھارت کراچی پورٹ پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
پاک بحریہ کے ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق نیوی ہر قسم کے ممکنہ مس ایڈونچر کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل تیار ہے پاک نیوی نے ماضی میں بھی دشمن کو گھر میں گھس کر مارا، جس کی مثال تاریخی آپریشن دوارکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے بعد نیوی بھی الرٹ ہے اور دشمن کو سخت جواب دینے کے لیے پوزیشن میں ہے، سمندری حدود میں معمول کا گشت جاری ہے۔





















