فیک نیوزکے خلاف وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے فوری اسپیشل ویب پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ویب پورٹل پر تمام متعلقہ محکمے بر وقت درست خبر سے آگاہ کریں گے،فیک نیوز کے خاتمے اور عوام کی سہولت کیلئے ویب پورٹل پر ہر محکمے اور پنجاب حکومت سے متعلقہ خبر دستیاب ہو سکے گی ۔
سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے چئیرمین پی آئی ٹی بی کو چوبیس گھنٹے میں پورٹل بنانے کا ٹاسک سونپ دیا،جنگی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیےاسپیشل فنڈز کے قیام کی تجویز دی،انٹرنل سیکیورٹی ونگ کے لیے فنڈز کے قیام کے لئے سمری وزیراعلی پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔






















