امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اگست کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 9 فیصد کی نمو جبکہ سالانہ بنیاد پر 12 فیصد کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اگست میں امریکا میں کام کر نے والے پاکستانیوں نے 262 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو جولائی کے مقابلہ میں 9 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق جولائی میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 241 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں رواں سال اگست میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر12 فیصد کی کمی ہوئی، گزشتہ سال اگست میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 297 ملین ڈالرکازمبادلہ ملک ارسال کیاتھا جو رواں سال اگست میں کم ہوکر262 ملین ڈالرہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں امریکا سے ترسیلات زرکاحجم 504 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 545 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔