بین الاقوامی شہرت رکھنے والے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک روز قبل نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے ساتھ ملاقات ہوئی جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوئیں کہ جلد ہی شاہد آفریدی کو کوئی اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے تاہم اس معاملے پر پاکستان کے سابق مایہ ناز کھلاڑی نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کیلئے واضح پیغام جاری کر دیا ہے ۔
شاہد آفریدی نے سماء نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واضح کیا کہ اگر انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوئی ذمہ داری ملتی ہے تو ان کی کوشش ہو گی کہ گراس روٹ لیول پر پاکستانی کوچز ہی کھلاڑیوں کی تربیت کریں ، کوچنگ تجربہ کار کرکٹرز کے پاس ہو گی ۔شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ پاکستان کوورلڈکلاس کرکٹرز کی خدمات حاصل رہی ہیں، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نےدوبارہ ملنے کاکہا ہے ۔
شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے ملاقات کے دوران بعض کرکٹرزکی خدمات کوسراہا اور کہا کہ آپ لوگوں کوآگے آکرکرکٹ کی خدمت کرنی چاہیے۔ شاہد آفریدی نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے بھی ملاقات کا احوال بیان کیا اور بتایا کہ ان سے ملاقات خوشگوار رہی، میں نے ذکاء اشرف کے سامنے کئی پلانز رکھے ہیں، ان سے گراس روٹ اور یوتھ کرکٹ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔