نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کےلئے قبرستان میں قالین بچھ گیا۔
جمعرات کے روز نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی اپنے سسر کی قبر پر فاتحہ خوانی پڑھنے قبرستان گئے،جہاں انکے لیے خصوصی طور پر ریڈ کارپٹ بچھایا گیا۔
محسن نقوی کے ساتھ مقامی انتظامیہ اور انکے سکیورٹی اہلکار بھی موجود تھے۔اس موقع پر بنائی گئی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر پر عوام کی جانب سے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے اور محسن نقوی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
صارفین کا کہنا تھا کہ غریب آدمی کے پاس کفن خریدنے کے پیسے بھی نہیں،جبکہ حکمرانوں کے لیے قبرستان میں بھی اب ریڈ کارپٹ بچھایا جارہا ہے ۔
کچھ صارفین کا کہنا ہےکہ موجودہ ملکی معاشی صورتحال میں غریب دو وقت کی روٹی کے لیے بھی ترس رہے ہیں اور حکومتی عہددار پرٹوکول کے چکروں میں اتنا پیسہ اڑارہے ہیں۔