پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تحریک انصاف انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔
رپورٹس کے مطابق سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمرایوب نے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ تحریک انصاف عام انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ۔تحریک انصاف کے چاہنے والے الیکشن کی تیاریاں کریںانتخابات صاف شفاف ہونے چاہئیں،مشکل دور ختم ہوگا۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ تحریک انصاف کو آزادانہ الیکشن مہم چلانے کی اجازت ہونی چاہئے۔
پاکستان تحریک انصاف 8 فروری 2024 کو عام انتخابات انشاءاللہ بھرپور انداز سے لڑے گی۔ عام انتخابات صاف و شفاف ہونے چاہئیں۔ پاکستان تحریک انصاف کو آزادانہ طور پہ الیکشن مہم کرنی کی اجازت ہونی چاہیئے اور موجودہ فسطائیت کو فلفور ختم ہونا چائیے۔ اگلے وزیراعظم عمران خان ہی ہونگے،… pic.twitter.com/LJc4HCggKF
— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) November 2, 2023
خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان میں عام انتخابات کیلئے 8 فروری کی تاریخ پر اتفاق ہوگیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر مملکت سے ملاقات کے اعلامیہ کے مطابق عام انتخابات کی پولنگ کیلئے 8 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی،ملاقات میں آئندہ عام انتخابات کی تاریخ پر تبادلہ خیال کیا گیااور صدر کو حلقہ بندیوں اور انتخابات کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں تفصیلی بحث کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن 8فروری 2024ء کو ہوں گے۔