چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی اسٹیٹ بینک کی شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی کے بھی سربراہ مقرر کردئیے گئے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،ڈاکٹرمحمد راغب نعیمی پنجاب یونیورسٹی اور زرعی یورنیورسٹی فیصل آباد کےسنڈیکٹ کے بھی رکن ہیں،وہ ایم اے عربی میں گولڈ میڈلسٹ، ایم اے معاشیات اور اسلامی معاشیات میں پی ایچ ڈی ہیں ۔



















