ہانیہ عامر نے بھارتی پروپیگنڈے پر وائرل پوسٹ کو جعلی قرار دے دیا۔
پاکستان کی معروف اداکارہ، ماڈل اور ہانیہ عامر نے خود سے منسوب جعلی انسٹاگرام پوسٹ پرخاموشی توڑتےہوئےبیان جاری کردیا،پاکستان کے خلاف جعلی سوشل میڈیا پوسٹ پر ہانیہ عامر کےنام سے وائرل ہوئی، جس نے سرحد کے دونوں جانب عوام کو حیرت میں ڈال دیا لیکن اب ہانیہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر اس معاملے کو واضح کیا ہے۔
اداکارہ نےلکھا کہ حال ہی میں میرے نام سے ایک بیان منسوب کیا جا رہا ہےجوسوشل میڈیا پرتیزی سے پھیل رہا ہے،میں واضح طور پرکہتی ہوں کہ یہ بیان جھوٹا ہے،میرا اس سے کوئی تعلق نہیں،نہ میں ایسی باتوں کی تائید کرتی ہوں اور نہ یہ میرے نظریات کی نمائندگی کرتا ہے۔
خیال رہے کہ ہانیہ عامر کے نام سے انسٹاگرام پوسٹ کا اسکرین شاٹ وائرل ہوا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارت پہلگام میں ہونے والے واقعے کی سزا عام پاکستانیوں کو نہ دے۔