وزیراعظم شہباز شریف سے گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر عالمی ترقی کرس ایلیاس نے ملاقات کی جس دوران پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے آگاہی مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ وزارت صحت کو سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔
ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان سے پولیو کے سدباب کیلئے بل گیٹس کی قابل قدر خدمات یاد رکھی جائیں گی ۔مسلم برادرممالک کے تعاون کے بےحد مشکور ہیں ۔ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی اور موثر ٹیم کے ساتھ عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ پاکستان سے اس بیماری کے جلد مکمل خاتمےکیلئے پرعزم ہیں ۔ حکومت پولیو ٹیموں کی ہر جگہ رسائی ممکن بنانے کیلئے کام کر رہی ہے ۔ گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر عالمی ترقی نے کہا پاکستان کے انسداد پولیو کیلئےعملی اقدامات کو نہایت قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے میں کامیابی کی طرف گامزن ہے ۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں سے انسداد پولیو پر مشاورت جاری رہے گی ۔






















