اسلام آباد میں آندھی اور بارش کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے خراب موسم کے باعث 8 پروازوں کی متبادل لینڈنگ کروائی گئی جبکہ 11 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
کراچی سے ابوظہبی ہوتے ہوئے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 262 کو پشاور اتارا گیا ہے شارجہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 182 کو کراچی میں لینڈ کرایا گیا۔ ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی پرواز ای وائی 300 کو ملتان میں اتارا گیا۔ کراچی سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 308 کو بھی ملتان موڑ دیا گیا۔
کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز ایف ایل 857 کو پشاور میں لینڈ کرایا گیا۔ کوالالمپور سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 895 کی لاہور میں لینڈنگ کرائی گئی۔
اسلام آباد سے بشکک، کراچی، مسقط، ریاض، ابوظہبی، بحرین جانے والی 11 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں کراچی سے پشاور جانے والی پرواز پی کے 350 کو واپس کراچی موڑ دیا گیا۔ مسقط سے سیالکوٹ آنے والی پرواز پی ایف 737 کو لاہور میں لینڈ کرایا گیا۔