ورلڈ بینک کے تعاون سے سکھر بیراج کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اس کی تکمیل 2027 تک متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک کے تعاون سے اس منصوبے کے تحت بیراج کے 56 دروازے جدید ٹیکنالوجی کے تحت تبدیل کیے جا رہے ہیں جبکہ ان پر کنکریٹ کا کام بھی جدید معیار کے مطابق کیا جا رہا ہے۔
بحالی کا یہ منصوبہ تین مراحل میں مکمل ہوگا پہلے مرحلے میں 16 دروازے نصب کیے جائیں گے، جبکہ باقی دروازے مرحلہ وار تبدیل کیے جائیں گے۔
بیراج کے فرش کو بھی مضبوط بنانے کے لیے جدید طریقہ استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ اس کی کارکردگی میں بہتری آئے اور طویل مدتی استحکام یقینی بنایا جا سکے۔
اس اہم منصوبے پر مجموعی طور پر 17 ارب روپے کی لاگت آئے گی اور حکام کے مطابق اس کی تکمیل 2027 تک متوقع ہے۔