پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع جنگی حکمت عملی کے پیش نظرمشقوں میں جدید ہتھیاروں کاعملی مظاہرہ کیاجارہاہے۔ مشقوں میں افسران اورجوان پیشہ ورانہ مہارتوں کو بھرپور طریقے سے مظاہرہ کررہے ہیں۔
مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینا ہے۔ پاک فوج دُشمن کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینےکے لیے ہر دم تیار ہے۔
واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے بےبنیاد الزام تراشی کی وجہ سے پاک بھارت کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی ختم کرانے کے لیے بین الاقوامی برادری بھی میدان میں آگئی ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ٹیلی فونک رابطے میں اس بات پر زور دیا کہ بھارت کشیدگی کم کرانے اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔