موجودہ ملکی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پنجاب سے غیرملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کردیا گیا،بارہ ہزار سے زائد افغان باشندوں سمیت غیرملکیوں کو ڈیپورٹ کردیا گیا۔
پولیس کےمطابق لاہورسمیت پنجاب بھرسےبارہ ہزارنوسو پینتالیس غیرقانونی مقیم باشندے ڈی پورٹ کیے جاچکے ہیں،مہم کے دوران تیرہ ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا۔ ننانوے غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پرموجود ہیں ۔
لاہور میں پانچ اور صوبہ بھر میں چھیالیس ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے،تمام غیرقانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں۔