بھارتی اشتعال انگیزی اور مسلسل غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر پاکستان نے عالمی برادری کو اعتماد میں لینے کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے اور اسی تناظر میں آج ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے عمانی وزیر خارجہ سید بدر بن حماد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس دوران بھارتی اشتعال انگیزری سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے عمانی ہم منصب سید بدربن حماد کو بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات ، سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے آگاہ کیا اور کہا کہ بھارت کا یک طرفہ اقدام بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ عمانی وزیر خارجہ نے کشیدگی میں کمی کیلئے بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا۔ اسحاق ڈارنے ایران، امریکا مذاکرات میں عمان کے کردار کی تعریف کی۔