پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق کل سے 4 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ لاہور میں آندھی کے ساتھ بارش کے امکانات ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا ہے اور سکول ایجوکیشن ، صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو اسٹاک کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
واسا ، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اپیل کی کہ شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔