ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کے پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹس کے الزام میں سی ڈی اے کے پانچ افسران گرفتار کرلیے ۔
تفصیلات کے مطابق گرفتارملزمان میں اصغرعلی،راجہ شعیب ملال، تیموراحمد،عنایت اللہ اورآفتاب احمد شامل ہیں ۔ گرفتار ملزمان سی ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر فائزتھے ۔ ملزمان کی گرفتاری اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد سےضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پرعمل میں لائی گئی ۔
ملزمان نےسیکٹرز آئی چودہ ، ڈی تیرہ اور ای گیارہ میں غیر قانونی طور پر تینتالیس پلاٹس الاٹ کئےتھے ۔ اس غیرقانونی الاٹمنٹس سے قومی خزانے کو تقریباً ایک ارب روپے کا نقصان پہنچا ۔