ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت 1600 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے۔
آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق کےمطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 47 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے،اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1368 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 97 ہزار 582 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 16 ڈالر کم ہوکر 3289 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔