نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات اور پاکستان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے تمام شعبوں میں پاک چین تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب کو علاقائی صورتحال پر بریفنگ دی، چین کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت کو سراہتے ہوئے سدا بہار دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کیا جائے گا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
پاک چین رہنماؤں نے یکطرفہ اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کی مشترکہ مخالفت کے پختہ عزم کا اعادہ بھی کیا گیا، خطے اور اس سے باہر سلامتی اور پائیدار ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے ہر سطح پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔






















